1

پنڈال سج گئے، قافلے روانہ، آج لاہور میں دمادم مست قلندر ہو گا

پنڈال سج گئے، قافلے روانہ، آج لاہور میں دمادم مست قلندر ہو گا

لاہور ( پرائم نیوز) تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے، احتساب مارچ کیلئے عمران خان کا کنٹینر لاہور پہنچا دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے احتساب مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج لاہور احتساب مارچ نکال رہی ہے. پی‌ ٹی آئی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے جو شاہدرہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر ختم ہو گی. عمران خان احتساب مارچ سے پہلا خطاب شاہدرہ چوک پر کریں گے. جس کے بعد ریلی کے شرکا بھاٹی چوک پہنچیں‌گے. اس مقام پر بتی چوک رنگ روڈ سے مزید قافلے احتساب مارچ میں شرکت کریں گے.

پی ٹی آئی کی ریلی ناصر باغ اور جی پی او چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیرنگ کراس پہنچے گی جہاں جلسے کیلئے اسٹیج اور پنڈال تیار کیا گیا ہے. تحریک انصاب کے احتساب مارچ کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں. 8 ایس پیز، 20 ڈی ایس پیز، 72 ایس ایچ اوز سمیت 4 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے. سول ڈیفنس کے 1 ہزار سے زائد رضاکار بھی ساتھ ہوں گے.

سی سی پی او امین وینس نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز، سراغ رساں کتے، بیرئیر، خاردار تار اورو تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے. شاہدہ سے چیرنگ کراس تک تمام اونچی عمارتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں