6

وٹس ایپ آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر کر رہا ہے، مگر اس سے کیسے بچا جائے؟ جانئے اہم معلومات

وٹس ایپ آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر کر رہا ہے، مگر اس سے کیسے بچا جائے؟ جانئے اہم معلومات

سلیکان ویلی ( پرائم نیوز) سماجی رابطے اور میسجنگ کی دنیا بھر میں مقبول ترین ایپلیکیشن وٹس ایپ کے صارفین پچھلے ہفتے اپنا ڈیٹا فیس بک پر شیئر ہونے کی خبر سن کر کافی پریشان ہیں تاہم اس مسئلے سے بچنے کا آسان عمل موجود ہے. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر نہ ہو تو اس سلسلے میں آپ کو ایک آسان عمل کرنا پڑے گا جس کے بعد آپ کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر نہیں ہو گا. مگر اس بات سے خبردار ہو جائیں کہ اس کے بعد آپ اس عمل کو واپس نہیں کریں گے.

ڈیٹا شیئر سے روکنے کیلئے آپ سب سے پہلے سیٹنگزآپشن میں جائیں. اس لئے اگر آپ ایپل آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو وٹس ایپ کھولتے ہی آپ کو سیٹنگز آپشن مل جائے گا لیکن اگر آپ اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو وٹس ایپ ایپلیکیشن کھولنے کے بعد دائیں طرف نظرآنے والے تین نقطوں پر ٹیپ کریں اس سے کھلنے والے مینیو میں سے سیٹنگزپر کلک کریں. سیٹنگز میں اکاؤنٹ سیٹنگز کو سلیکٹ کریں.

اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد مزید 2 آپشن کھل جائیں گے جس میں پہلے میں آپ اپنی فیس بک پر تفصیلات شیئر کرنے کے حوالے سے وٹس ایپ کو اجازت دے سکتے ہیں جبکہ دوسرے آپشن کی مدد سے آپ شیئرکرنے کی آپشن کو ختم کر سکتے ہیں. مگر جیسے ہی آپ ڈونٹ شیئر پر ٹیپ کریں گے ایک نیا پاپ اپ نمودار ہو کر آپ کو خبردار کر دے گا کہ آپ اس آپشن کو بعد میں تبدیل نہیں کر سکیں گے. اس آپشن کو سلیٹ کرنے کے بعد آپ فیس بک پر اپنی تفصیلات وٹس ایپ سے شیئر نہیں کر سکیں گے.تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی تفصیلات فیس بک پر شیئر کر سکیں تو اس سلسلے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے. صرف وٹس ایپ ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کر لیں. سیٹنگز خودبخود پہلی پوزیشن پر آجائیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں