1

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات، آپس میں کیا گفتگو ہوئی؟ آپ بھی جانئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات، آپس میں کیا گفتگو ہوئی؟ آپ بھی جانئے

لاہور ( پرائم نیوز) مردان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی ہیلی کاپٹر پر ملاقات ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق مردان میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور اس سلسلے میں صورتحال پر بریفنگ کرنے کیلئے مردان آئے ہوئے جنرل راحیل شریف اور عمران خان کی مردان ہیلی کاپٹر پر ملاقات ہوئی. آرمی چیف اور عمران خان کچھ دیر تک ہیلی پیڈ پر موجود رہے اور ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے. ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ساڑھے گیارہ منٹ تک جاری رہی جس کے بعد آرمی چیف ہیلی کاپٹر میں روانہ ہو گئے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جنرل راحیل شریف نے ملکی حالات سیاسی صورتحال اور پشاور خود کش دھماکے کے بارے میں گفتگو کی. آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو انکے بدترین انجام تک پہنچائیں گے اور پورے ملک میں بلا تفریق کومبنگ آپریشن کریں گے. عمران خان نے آرمی چیف کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور پاک فون کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں