1

سانپ اپنی زبان بار بار باہر کیوں نکالتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

سانپ اپنی زبان بار بار باہر کیوں نکالتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

لاہور ( پرائم نیوز) سانپ کے نہ تو ہاتھ ہوتے ہیں اور نہ ہی کان جس کی وجہ سے نہ وہ سن سکتا ہے نہ ہی کسی چیز کو چھو کر پتالکگا سکتا یے کہ وہ کیا ہے اور کیسی ہے؟ حقیقت میں سانپ کی زبان احساس کاکام کرتی ہے اور اس سے چیزوں کو چھو کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے. اس کی زبان زمین کو چھو کر اس کے ارتعاش یا تھر تھراہٹ کا اسی طرح پتا لگاتی ہے جس طرح ہمارے کان کوئی آواز سن کر متوجہ ہوتے ہیں. انسان یا جانور کے چلنے سے زمین میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور سانپ کی زبان اس ارتعاش کو محسوس کر کے اسے خبردار کر دیتی ہے کہ کوئی آ رہا ہے. جب سانپ زبان باہر نکالتا ہے تو اس پر تھوڑی سی مٹی لگ جاتی ہے جس کی بو سے اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا کوئی دشمن یا شکار نزدیک ہے.

ماہرین کے مطابق سانپ کی دوشاخہ زبان دیکھنے میں خطرناک لگتی ہے مگر اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ زہریلا سانپ اس وقت نقصان پہنچا سکتا ہے جب وہ اپنے تیز اور کھوکھلے دانت کسی کے جسم میں گارڑ دے کیونکہ سانپ اپنے دانتوں کے ذریعے اپنے شکار کے جسم میں زہر منتقل کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں