1

چہرے کی خوبصورتی کس چیز میں چھپی ہے؟ ماہرین کی دلچسپ تحقیق

چہرے کی خوبصورتی کس چیز میں چھپی ہے؟ ماہرین کی دلچسپ تحقیق

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قائم مقام وائس چاچلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم کا ایک خطاب کے دوران کہنا ہے کہ منہ کی صحت سے جسم کی صحت جڑی ہوتی ہے، پرنسپل بقائی ڈینٹل کالج کاشف اکرام نے کہا ہے کہ ملک میں‌ڈینٹل ایجوکیشن میں بقائی ڈینٹل کالج سرفہرست ہے، یہاں پر تعلیم طلبہ کمیونٹی میں جا کر یہ شعور اجاگر کرتے ہیں کہ دانتوں کی صحت کے کیا اصول، طریقے اور فوائد ہیں، دانتوں کی صفائی کس طریقے سے کرنا ضروری ہے.

وائس پرنسپل ڈاکٹر طلحہٰ ایم صدیقی نے اورل ہیلتھ کیئر کی اہمیت اور اس دن کے پیغام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی اور دیگر منشیات کے رجحانات نے انسان کو کینسر سمیت مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے، بقائی ڈینٹل کالج شعبہ کمیونٹی ڈینٹسٹری کے سربراہ ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی شگری نے کمیونٹی ڈینٹسٹری کی افادیت خصوصاً اورل ہیلتھ کیئر کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسوڑھے اور دانت صحت مند ہوں گے تو مجموعی صحت بھی بہتر ہو گی. 10 فیصد افراد منہ کے کنسر میں مبتلا ہوتے ہیں ڈاو میڈیکل یونیوارصتی کی ڈاکٹر امرینہ قریشی کا کہنا ہے کہ دانتوں کی موجودگی میں ہی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں