1

سام سنگ کے صارفین خبردار، بڑی خرابی کا انکشاف سامنے آ گیا، کمپنی نے فون واپس منگوانے کا فیصلہ بھی کر لیا

سام سنگ کے صارفین خبردار، بڑی خرابی کا انکشاف سامنے آ گیا، کمپنی نے فون واپس منگوانے کا فیصلہ بھی کر لیا

موبائل کمپنی سام سنگ نے عالمی مارکیٹوں سے اپنا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 واپس منگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے عالمی مارکیٹس سے اپنا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 واپس منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے. یہ اقدام سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات اور دوران چارجنگ اسمارٹ فون کی بیٹری پھٹ جانے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے نتیجے میں کیا گیا ہے.

اس حوالے سے سام سنگ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سام سنگ کمپنی عالمی مارکیٹس سے اپنا یہ فون واپس منگوا لے گی اور اس فیصلے کو اگلے ہفتے تک حتمی شکل دینے کا امکان ہے. سام سنگ ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا کہ عالمی مارکیٹس میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی ترسیل بھی متاثر ہو گی یا نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں