1

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مکی آرتھر بھی خاموش نہ رہ سکے، کھلاڑیوں کے تمام حقائق واضح کر دیے

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مکی آرتھر بھی خاموش نہ رہ سکے، کھلاڑیوں کے تمام حقائق واضح کر دیے

ہیڈن ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ انہیں یہ بات کہتے ہوئے بالکل اچھا نہیں لگ رہا مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور وہ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہےِ؟ لیڈز کے پیڈ نگلے سٹیڈیم میں میچ کے بعد کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اس وقت نہ تو میچ کا تیز آغاز فراہم کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں اور نہ ہی میچ کے آخر میں جیت دلانے والے. ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام کمزوریوں کے بارے میں جانتا ہوں مگر ون ڈے ٹیم کو درست کرنے میں کافی وقت درکار ہوگا، یہ کچھ دنوں میں درست نہیں ہو سکتی.

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں پاکستان کی بہتر ٹیم بنانے کیلئے کھلاڑیوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے اور مجھے اب ان کھلاڑیوں کا کافی اندازہ ہو گیا ہے جن پر مزید محنت کی جا سکتی ہے. مکی آرتھر نے تقریباً تمام سوالات کے جوابات ایسے دیے جیسے کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم اس وقت جس دور سے گزر رہی ہے وہ کمزور تو ہے ہی لیکن انہیں ان کمزوریوں کا نہ صرف احساس ہے بلکہ اسے دور کرنے کیلئے جانتے بھی ہیں کہ کیا کرنا چاہیئے.

مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی تک ایک بہتر کمبینیشن والی ٹیم بنانے کیلئے کامیاب ہو جائیں گے. ان کا کہنا ہے کہ ایک بات بالکل واضح ہے کہ مجھے ٹیم میں وہ کھلاڑی چاہیئں جو گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، جو فٹ رہنا جانتے ہوں اور ٹیم کی جیت میں اس وقت کردار ادا کر سکتے ہوں جب ٹیم کو ان کی ضرورت ہو. ہمیں ایسے کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے اور ان میں ابھی وقت لگے گا. ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد اظہر علی کی کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ وہ اظہر علی کی کارکردگی سمیت ڈریسنگ روم میں ان کے رویے اور کھلاڑیوں کے ساتھ برتاؤ سے بھی مطمئن ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں