1

پشاور دہشت گرد حملہ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قابل تحسین بیان جاری کر دیا

پشاور دہشت گرد حملہ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قابل تحسین بیان جاری کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.فوج ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے.

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ قابل تعریف ہے، فوج ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے ان کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے عوام کے جان و مال کے نقصان کے بغیر دہشتگردوں کا حملہ کامیاب کاروائی سے ناکام بنایا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں