3

مردان خود کش دھماکوں کے بعد انتہائی افسوس ناک خبر آگئی، ہلاکتیں

مردان خود کش دھماکوں کے بعد انتہائی افسوس ناک خبر آگئی، ہلاکتیں

مردان ( پرائم نیوز) مردان میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہو گئے ہیں. ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ دھماکے خود کش تھے اور خود کش حملہ آور نے کچہری گیٹ پر خود کو دھماکےسے اڑا لیا ہے.

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امدا فراہم کرنے کے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. ڈی پی او مراد نے دھماکے میں ہلاکتوں کا مزید خدشہ ظاہر کیا ہے. اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں وکلا بھی شامل ہیں. دوسرے طرف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے نے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں