1

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آ گئیں

مبئی ( پرائم نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا ایک لمبے عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈانف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد اس سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈانف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینکلس میں ایک نجی تقریب میں منعقد ہوئی، اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا.

شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی شادی کی لی جانے والی تصاویر کو چیریٹی کیلئے نیلام کریں‌گے. ان کا کہنا تھا کہ ان کی تصویروں کی نیلامی سے حاصل ہو نے والی آمدنی امداد کے مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی جبکہ حاصل کردہ رقم غریب بچوں کی تعلیم اور بوڑھے افراد کے مراکز میں لگائی جائے گی.

تاہم شادی کے کئی ماہ بعد اداکارہ پریتی زنٹا کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ پریتی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا پہنے ہوئے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ ان کے شوہر جین گڈانف بھی بھارتی ثقافتی جوڑے شیروانی میں اداکارہ کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں