1

پاکستان کے بڑے شہر میں صبح سویرے دہشت گردوں‌ کا حملہ

پاکستان کے بڑے شہر میں صبح سویرے دہشت گردوں‌ کا حملہ

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور میں دہشتگردوں نے صبح سویرے ورسک ڈیم کے نزدیک کرسچین کالونی میں حملہ کیا. نجی ٹی وی کے مطابق صبح سویرے متعدد دہشتگرد کالونی میں داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی. فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشتگردوں سے مقابلہ شروع کر دیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور 5 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا. حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے. کرسچین کالونی میں واپڈا اہلکار اور عوام کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں