1

شاہد کپور اور میرا کے گھر بیٹی کی پیدائش، میڈیا نے سے بڑی پیشکش کر دی

شاہد کپور اور میرا کے گھر بیٹی کی پیدائش، میڈیا نے سے بڑی پیشکش کر دی

ممبئی ( پرائم نیوز) بولی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھرپہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد تمام میڈیا چینلز اس کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں ہیں اور کئی میڈیا والوں نے تو ان کی بیٹی کی تصاویر خریدنے کی بھی پیشکش کر دی ہے. شاہد اور میرا کی بیٹی کی پیدائش اس ماہ 26 اگست کو ہوئی ہےجس کا ابھی تک نام نہیں رکھا گیا.

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف میڈیا ہاؤسز نے شاہد کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی تصاویر انہیں فروخت کردیں، تاہم شاہد کپور نے اس سے انکار کر دیا. شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر نمائش کیلئے پیش کرنا پسند نہیں کرتے.

خیال رہے کہ ہولی ووڈ میں معروف شخصیات کا میگزینز کو اپنی شادی یا بچوں کی تصاویر فروخت کرنے کا فیشن ایک عام سی بات ہے. ہولی ووڈ اداکارہ اینجلیا جولی اور بریڈپٹ نے اپنی شادی کی تصاویر ہیلو میگزین کو فروخت کی تھیں جس سے حاصل ہونے والی رقم انہوں نے امدادی کاموں میں خرچ کی تھی. علاوہ ازیں یہ دونوں اداکار اپنے ہم شکل بچوں کی تصاویر بھی میگزین کو فروخت کرچکے ہیں. یاد رہے کہ ا س سے پہلے امیتابھ بچن کو بھی ان کی پوتی کی تصاویر کیلئے ایک میگزین نے پیشکش کی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں