1

عید سر پر آ گئی مگر کانگو وائرس قابو میں نہ آیا، متاثرین میں مزید اضافہ

عید سر پر آ گئی مگر کانگو وائرس قابو میں نہ آیا، متاثرین میں مزید اضافہ

کوئٹہ ( پرائم نیوز) بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پشین سے تعلق رکھنے والے شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے. متاثرہ شخص داد محمد کو 4 دن پہلے کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح اسپتال داخل کیا گیا تھا. اس کے علاوہ گزشتہ شب کانگووائرس کے شعبے میں پشین سے ایک بچے کو بھی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. بچے کےخون کے نمونے تجزئیے کیلئے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں. اس وقت تینوں مریضوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں