1

قدرت کا کرشمہ، نلکوں سے پانی کی بجائے کیا چیز نکلنے لگی؟ جان کر ہر کوئی حیرت زدہ

قدرت کا کرشمہ، نلکوں سے پانی کی بجائے کیا چیز نکلنے لگی؟ جان کر ہر کوئی حیرت زدہ

ماسکو ( پرائم نیوز) روس کے ایک گاؤں میں نلکوں سے پانی کی بجائے تیل نکلنے لگا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی روس کے ایک گاؤں میں لوگ یہ دیکھ کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ جب انہوں نے صبح گرم پانی کیلئے نلکا کھولا تو اس میں سے پانی کی بجائے تیل نکل رہا تھا. چیر سکی گاؤں کے ایک باسی ایوون کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ لوگ کچھ دھو بھی نہیں سکتے کیونکہ نلکے سے تیل اور پانی کی آمیزش سے آلودہ نکلنے والی چیز کی بو پٹرول کی طرح ہے جو کہ پوری طرح گندہ ہے.

مقامی ویب سائٹ یکونیا میڈیا کے مطابق چیر سکی نامی گاؤں میں مرکزی ہیٹنگ نظام میں حادثہ پیش آیا.جس کے نتیجے میں 3 ٹن سے زائد تیل پانی کی لائن میں لیک ہو گیا. یہ لیک ہونے والا تیل پاس بہتی ہوئی ندی تک بھی جا پہنچا جس سے وہاں کا پانی اور مٹی آلودہ ہو گئی.مقامی حکام اور ماحولیات کے تحفظ سے وابستہ افسران نے اس لیک کی باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں