1

عوام کیلئے شاندار خبر، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

عوام کیلئے شاندار خبر، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

کراچی ( پرائم نیوز) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے. بدھ کے دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1314 ڈالر ہو گئی ہے. آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 51 ہزار 400 روپے پر آ گئی ہے. اسی طرح 343 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 1 تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے برقرار رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں