1

ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ہر فرد کیلئے پیسہ کمانا انتہائی آسان، تفصیلات منظر عام پرآ گئیں

ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ہر فرد کیلئے پیسہ کمانا انتہائی آسان، تفصیلات منظر عام پرآ گئیں

اسلام اباد ( پرائم نیوز) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو شاندار خوشخبری سنا دی ہے. ٹوئٹر نے صارفین کو ویڈیو پوسٹ کر کے پیسے کمانے کی پیشکش کر دی ہے. 30 اگست سے ٹوئٹر نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے ایک ایسی اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی بنائی ہوئی ویڈیو شیئر کر کے پیسے کما سکتے ہیں. اس کیلئے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جا کر پروگرام میں اپلائی کرنا ہو گا جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سے وہ آپشن دیں گے کہ وہ اس کی پری رول پروموشن یا اپنی ویڈیو میں اشتہارات کے اضافہ کیلئے تیار ہیں. اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف کو ملے گا جبکہ 30 فیصد ٹوئٹر خود رکھے گا.

اس پروگرام میں ہر کوئی اپلائی کرسکتا ہے کہ اس پروگرام کو خصوصاً ایسے صارفین استعمال کریں جن کی ویڈیو اور دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہو. ٹوئٹر کے بلاگ پوسٹ پرسماجی رابطے کی اس ویب سائٹ میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کیا گیا. زیادہ شخصیات اور میڈیا برانڈز عام لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے اہل ہوتے ہیں. اس طرح کے پروگرامز دیگر سوشل نیٹ ورکس پر بھی ہیں جیسے فیس بک لائیو ویڈیو پر معاوضے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم وہ فی الحال بڑے میڈیا اداروں کو ہی ادائیگی کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں