1

پاک چین دوستی زندہ باد، چینی وزارت خارجہ نے دبنگ اعلان کر دیا، دشمنوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی

پاک چین دوستی زندہ باد، چینی وزارت خارجہ نے دبنگ اعلان کر دیا، دشمنوں کی صفوں میں ہلچل مچ گئی

پجنگ ( پرائم نیوز) چین نے سی پیک منصوبے پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے، سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے، سی پیک منصوبہ مکمل عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے دن ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کراقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا. چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ کا سی پیک اسلام آباد کانفرنس کے متعلق ایک سوال پر کہنا ہے ک سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جودونوں ملکوں کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں