1

سگریٹ کے نقصانات کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہونگے مگراسکے فوائد کیا ہیں؟ وہ بھی جانئے

سگریٹ کے نقصانات کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہونگے مگراسکے فوائد کیا ہیں؟ وہ بھی جانئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سگریٹ کا استعمال صرف تمباکو نوش افراد ہی نہیں کر سکتے بلکہ آپ چاہیں تو اسے پینے کی بجائے کئی طریقوں سے کام میں لا سکتے ہیں.

سالگرہ کی موم بتیوں کی جگہ سگریٹ کا استعمال:-
آپ چاہیں تو موم بتیوں کی جگہ سگریٹ کا استعمال کر سکتے ہیں. سگریٹ میں سے تمباکو نکال کر کاغذ میں موم بتیاں‌ ڈال کر ایسا کیا جا سکتا ہے.

پھول بنانے کیلئے :-
آپ چاہیں تو سگریٹ سے تمباکو نکال کر انہیں مختلف طریقوں سے خوبصورت بناتے ہوئے انہیں پھول کی شکل دے سکتے ہیں اور یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت دکھائی دیں گے.

بک مارک کیلئے:-
سگریٹ کو کتاب پڑھنے کے دروان بک مارک کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے. سگریٹ سے تمباکو نکال کر کتاب میں رکھا جا سکتا ہے. چونکہ سگریٹ کا کاغذ نازک ہوتا ہے لہذٰا اس حوالے سے احتیاط سے کام لینا ضروری ہے.

جیولری کے طور پر:-
کوکہ سگریٹ کو جیولری کے طور پر بھی پہنا جا سکتا ہے مگر اگر آپ کو لوگوں کو اس خطرناک چیز سے آگاہ کرنا ہے تو یقیناً یہ ایک اچھا طریقہ ہے.

قوت ارادی جاننے کیلئے:-
اگر آپ تمباکو نوشی کو استعمال کرتے ہیں اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ سگریٹ کے ذریعے اپنی قوت ارادی بھی جان سکتے ہیں. سگریٹ کو کسی گلاس کیس میں ڈال کر کمرے میں رکھ دیں اور اپنی عادت کا جائزہ لیں، اگر یہ سگریٹ نہیں پئیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی قوت ارادی مضبوط ہے.

ڈیکوریشن کا سامان:-
آپ چاہیں تو کاغذ اور سگریٹ کے ذریعے گھر کی ڈیکوریشن کیلئے چیزیں تیار کر سکتے ہیں. سگریٹ کا تمباکو نکال کر یہ کام کیا جا سکتا ہے اور اس سے کئی خوبصورت ڈیکوریشن پیس بنائے جا سکتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں