1

عازمین حج کی سب سے بڑی مشکل حل، شاندار تحفے کا اعلان کردیا گیا

عازمین حج کی سب سے بڑی مشکل حل، شاندار تحفے کا اعلان کردیا گیا

ریاض ( پرائم نیوز) جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمین حج کی مناسب رہنمائی کی جائے گی. عرب خبر رساں کے مطابق اس بار عازمین حج کی سہولت کیلئے المطوف نامی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے زائرین کو مناسک حج کے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ عمرہ کی ادائیگی، طواف کے دوران پڑھی جانے والی عاؤں سمیت دیگر تمام حرام اور مباح چیزوں کے بارے میں رہنمائی دی جائے گی. اس ایپلی کیشن کے ذریعے زائرین اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی آسانی کیلئے یہ ایپلی کیشن ز مختلف زبانوں میں موجود ہیں جس کے ذریعے عازمین حج کو مختلف فقہی مسائل سے آگاہی فراہم کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں