1

ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کے بعد ایک اور بڑے کیس میں پھنس گئیں، بچنا مشکل

ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کے بعد ایک اور بڑے کیس میں پھنس گئیں، بچنا مشکل

راولپنڈی ( پرائم نیوز) ماڈل ایان علی کو کسٹم قتل کیس میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمہ نامزد کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسیپشل جوڈیشنل میجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کی عدالت میں کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے حوالے سے ماڈل ایان علی کی درخواست کی سماعت کی گئی. سماعت کےدوران کیس کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ مدعی صائمہ چوہدری کی درخواست پر مقدمے میں نامزد ملزمہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کر دی گئی ہے جس کے بعد اب یہ کیس متعلقہ تھانے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ منتقل ہو گیا ہے. قانون کے تحت مقدمہ سی ٹی ڈی کے افسران کریں گے.

تفتیشی افسر کا موقف سماعت کرنے کے بعد عدالت نے ایان علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں.

خیال رہے کہ ایان علی نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں تحریری بیان جمع کرایا تھا تاہم قانون کے تحت تفتیشی افسر نے اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی حاضری کو لازمی قرار دے دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں