5

صبح صبح بری خبرآگئی، ملک کے معروف صحافی کا انتقال ہو گیا

صبح صبح بری خبرآگئی، ملک کے معروف صحافی کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ملک کے ممتاز صحافی اور روزنامہ آبروز کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک آج اسلام آباد میں وفات پا چکے ہیں، ان کی نمازہ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی. زاہد ملک کچھ عرصے سے بیمار تھے. وہ زارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے. انہوں نے 1978 میں اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا اور ایک درجن سے زائد کتابیں لکھیں. زاہد ملک نے بیرون ملک متعدد موضوعات پر 100 سے زائد لیکچر دیے. تعلقات عامہ پر ان کی کتاب کو 1979 میں رائٹرز گلڈ نے پہلا انعام دیا. وہ نظریہ پاکستان کونسل اور انٹرنیشنل سیرت سینٹر کے بھی صدر رہے. ان کی صحافتی خدمات اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے یادگار خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا. زاہد ملک کی نماز جنازہ آج شام 5:30 پر ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں