1

ایک، دو اور پانچ روپے کے بعد اب کونسا سکہ آ رہا ہے اوراس پر کس شخصیت کی تصویر بنائی جائے گی؟ اہم خبر آ گئی

ایک، دو اور پانچ روپے کے بعد اب کونسا سکہ آ رہا ہے اوراس پر کس شخصیت کی تصویر بنائی جائے گی؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا. تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 10 روپے کے سکے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے. اس اجلاس میں 10 روپے کے سکے کے ڈیزائن اور 5 روپے کے سکے کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے.

ماضی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ان کیلئے ایک یاد گار کے طور پر 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جبکہ 2008ء میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے 3 لاکھ ایسے سکے جاری بھی کیے گئے ہین جن پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بنائی گئی ہے جس کے ساتھ اردو زبان میں ’’ دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید‘‘ لکھا گیا تھا. کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کاغذی روپے آسانی سے محفوظ کیے جا سکتے ہیں اور یہ کہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے سے کرنسی کی قدرمیں کمی آئے گی. 10 روپے کے سکے کے حتمی ڈیزائن کا سامنے آنا کا امکان ابھی بھی باقی ہے جبکہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ 10 روپے کے کاغذی نوٹ کے مقابلے میں 10 روپے کے سکے کا دور زیادہ ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں