1

فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہورومعروف اداکار انتقال کر گئے

فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہورومعروف اداکار انتقال کر گئے

نیو یارک ( پرائم نیوز) نیلی آنکھوں اور چہرے کے عمدہ تاثرات سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ 83 برس کی عمر میں وفات پا چکے ہیں.ولی وانکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری، ینگ فرینکنسٹائن اور بلیزنگ شیڈز میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ‌ کے انتقال کی خبرسن کر مداحوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا.

گولڈن گلوب، ایمی ایوارڈ کے فاتح اور دوبار آسکر ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرنے والے جین وائلڈ فلمی کیریئر پانچ دہائیوں پر مبنی رہا. جین وائلڈ نے 60 اور 70 کی دہائی میں بچوں کیلئے بنائی جانے والی فلموں میں خوب شہرت کمائی ہے. لیجنڈ اداکار جین وائلڈ اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اداکاری کے علاوہ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی مختلف سرگرمیوں میں کام کرتے رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں