1

رسول پاکﷺ کی سنت مبارکہ جس پر عمل کر نے سے آپ طویل عرصے تک جوان رہ سکیں گے

رسول پاکﷺ کی سنت مبارکہ جس پر عمل کر نے سے آپ طویل عرصے تک جوان رہ سکیں گے

نیو یارک ( پرائم نیوز) امریکہ میں ایک تازہ ترین تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کی مقدار میں ذرا سی کمی آپ کو بڑھاپے کی طرف لے جانے والے جسمانی عمل کی رفتار کو سست کر دیتی ہے. گلین یونیورسٹی کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ چھوٹا سا عمل ایسے خلیات کی سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونے دیتا جو دماغ اور جسم کو بیماریوں‌ سے محفوظ رکھتے ہیں. اس حوالے سے چوہوں پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ان جانوروں کو محدود مقدار میں غذا کا استعمال کرایا گیا تو ان کی زندگی کے عرصے میں اضافہ ہو گیا. تحقیق کے دوران دیکھا گیا ہے کہ کم غذا کے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں. خاص طور پردماغی اور اعصابی نظام میں کیا تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں. اس حوالے سے ابھی انسانوں پر آزمائش نہیں کی گئی تاہم ماہرین کے خیال میں انسانوں میں بھی یہ فائدہ دیکھنے کو ملے گا. طبی ماہرین کے مطابق خوراک کی مقدار میں کمی لانے کیلئے لوگوں کو آمادہ کرنا مشکل ہے تاہم اس کے کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں