2

سیل لگ گئی سیل، قربانی کا ایک جانور خریدنے کے ساتھ دوسرا باکل فری، خریداروں کا رش لگ گیا

سیل لگ گئی سیل، قربانی کا ایک جانور خریدنے کے ساتھ دوسرا باکل فری، خریداروں کا رش لگ گیا

سیالکوٹ ( پرائم نیوز) اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کپڑوں اور جوتوں کی دکان پر بہت سی سیلز لگی ہوتی ہیں جن میں کبھی تو کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے یا پھر ایک کے ساتھ ایک فری کی پیشکش کی جاتی ہے. مگر یہ آپ نے پہلی بار سنا ہو گا کہ قربانی کا ایک جانور خریدنے کے ساتھ دوسرا فری. سیالکوٹ میں ایک مویشی منڈی لگ گئی ہے جس میں ایک بیل خریدنے کے ساتھ دوسرا فری دینے کی آفر کی جا رہی ہے.

اس منڈی میں 50 ہزار سے 3 لاکھ تک کے قربانی کے جانور موجود ہیں. شہریوں نے بتایا ہے کہ ایک کے ساتھ دوسرا قربانی کا جانور ملنا حیران کن بات ہے مگر ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک جانور کے ساتھ دوسرا مفت حاصل کر لیا ہے. اس اسکیم کے تحت سیالکوٹ کی منڈی میں جانور تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں