1

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شاہد آفری بغیر کرکٹ کھیلے شاندار ریکارڈ کے مالک بن گئے

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شاہد آفری بغیر کرکٹ کھیلے شاندار ریکارڈ کے مالک بن گئے

دبئی ( پرائم نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی بغیر کھیلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں، بولرز میں سے پانچویں نمبرپر برقرار ہیں.

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو بغیر کھیلےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے آل راؤنڈرز میں سے بہترین آل راؤنڈرز قرار دے دیا گیا ہے اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے. علاوہ ازیں بولرز میں ان کا پانچواں نمبر ہے.

بیٹسمین رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 کا حصہ نہ بن سکا، کوہلی بیٹنگ میں اور سموئل بدری بولنگ میں پہلی پوزیشن پر ہیں. بھارت کے راہوال 31ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں. دوسرا میچ بارش کے باعث نہ ہونے کی وجہ سے مقابلے میں صرف ایک رن سے کامیاب ہونے والی کیریبیئن ٹیم نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کی ہے، اگرچہ وہ تیسرے نمبر پر موجو ہے مگر دوسری پوزیشن پر فائز بھارتی ٹیم سے فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا ہے جو سیریر سے پہلے 6 پوائنٹس کا تھا.

ستمبر میں بھی مختلف ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں گے، پاکستان بھی انگلینڈ کے خلاف 7 ستمبرکومیچ کھیلے گا، وہ اس وقت ساتویں جبکہ انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، اگر پاکستانی ٹیم مقابلہ جیت بھی گئی تو بھی وہ میزبان ٹیم سے پیچھے ہی رہے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم سب سے نمبرون ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں