1

اس سے سستا اور کیا ہو گا…؟ خریدیں دنیا کا سستا ترین موبائل صرف 501 روپے میں

اس سے سستا اور کیا ہو گا…؟ خریدیں دنیا کا سستا ترین موبائل صرف 501 روپے میں

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت میں ایک اور سستا سمارٹ فون متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.5 انچ HD ڈسپلے، فنگر پرنٹ سکینر، 2GB ریم، 8 انچ میگا پکسل کیمرا اور1.3 میگا ہرٹنز والے اس فون کی قیمت صرف 501 روپے ہو گی. چیمپ ون سی ون نامی یہ فون اینڈ رائیڈ سسٹم سے چلے گا تاہم اسے صرف کچھ ہی دنوں کیلئے 501 روپے میں فروخت کیا جا ئے گا جبکہ بعد میں اس کی قیمت 7999 روپے ہو جائے گی.

اس موبائل کو خریدنے کیلئے سب سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی. پہلے بھی بھارت میں اس طرح کا اسمارٹ فون متعارف کیا گیا تھا. انڈین کمپنی رنگنگ ہیلز نے اس سال فروری میں فریڈم 251 نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کی قیمت 251 روپے تھی جو کہ پاکستانی 400 روپے بنتے ہیں. جس کے بعد 5-73 ملین افراد نے کمپنی ویب سائٹ پر ڈیوائس کی بکنگ کرا لی تھی. تاہم موبائل فون نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد جون میں اسکی ڈیلیوری کا آغاز کیا گیا تھا مگرپھر بھی اب تک صرف 70 افراد کو ہی یہ فون مل سکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں