1

پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا فرق ہے؟ اوم پوری نے سب کچھ واضح کر دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا فرق ہے؟ اوم پوری نے سب کچھ واضح کر دیا

چنیوٹ ( پرائم نیوز) انڈین اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ، فیزہ اور مہوش حیات نے دیگر فنکاروں کے ساتھ نجی یونیورسٹی چنیوٹ کا دورہ کیا ہے. اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں صرف ایک لائن کا فرق ہے اور وہاں لوگوں کے دل ایک دوسرے سے منسلک ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ گولے بارود کی جنگوں کی بجائے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنے چاہیئے، نئی نسل جھگڑنا نہیں چاہتی، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بننے والی فلم ایکٹران لاء کا ٹریلر بھی دکھایا. پاکستان فنکار اور انڈین فنکار ایک ساتھ کام کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنا رہے ہیں. اسی طرح عیدالاضحیٰ پر آنے والی فلم بھی عوام کو بہت پسند آئے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں