1

’’انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مارا کم گھسیٹا زیادہ ہے‘‘ معروف مایہ ناز پاکستانی کرکٹر نے اہم بیان جاری کر دیا

’’انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مارا کم گھسیٹا زیادہ ہے‘‘ معروف مایہ ناز پاکستانی کرکٹر نے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستانی شکست پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ‌نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مارا کم، گھسیٹا زیادہ ہے، اوپنر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو آخری موقع دینا چاہیئے. نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کپتان کو ہر دوسرے تیسرے میچ میں پرفارم کرنا پڑتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ سرمایہ کاری نہ ہونے سے ٹیلنٹ دیکھنے کو نہیں مل رہا.

خیال رہے کہ ناٹنگھم کے میدان میں تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں بری طرح شکست ہوئی ہے.انگلینڈ نے اس اہم جیت کے بعد 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 3 میچ جیت کر سیریز کی فتح اپنے نام کر لی ہے. انگلیڈ نے 444 رنز ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 275 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں