3

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے.

زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 1-5 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے ک مرکز چین کا علاقہ سیچوان تھا. محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بجکر 22 منٹ پر محسوس کیے گئے. زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے. اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں