1

افسوس ناک خبر، پاکستان کے بڑے صوبے میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، ہلاکتیں

افسوس ناک خبر، پاکستان کے بڑے صوبے میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، ہلاکتیں

پسنی ( پرائم نیوز) پسنی میں کوسٹل ہائی پولیس پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے. بدھ کے دن پولیس کے مطابق پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افرد موقع پر ہی ہلا ک ہو گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے. امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول ہسپتال گوادر منتقل کر دیا جہاں وہ زیر علاج ہیں جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں