1

’’اللہ تبارک تعالیٰ‘‘ کے نام کے ساتھ ان دو الفاط کا استعمال کرنا بالکل درست نہیں جو کہ اکثر لوگ کرتے ہیں

’’اللہ تبارک تعالیٰ‘‘ کے نام کے ساتھ ان دو الفاط کا استعمال کرنا بالکل درست نہیں جو کہ اکثر لوگ کرتے ہیں

لاہور ( پرائم نیوز) تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سینٹر محمد ضیاالحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم اتحاد امت کے شریعہ بورڈ کے 50 سے زائد مفتیان کرام کا شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ میاں اور سائیں کہنا شرعی طورپر درست نہیں ہے کیونکہ اللہ عزوجل کی ذات کیلئے جوبھی اسم گرامی استعمال کیے جائیں ان کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شان اقدس کے مطابق ہوں. ان الفاظ کے معانی کم تر ہیں مثلاً میاں اردو زبان میں شوہر خواجہ سرا کچھ ذاتوں اور دیگر مخلوق کے ناموں کیلئے استعمال ہوتا ہے. لہذٰا ایسے الفاظ اللہ تبارک تعالیٰ کے نام کے ساتھ استعمال کرنے سے گریز کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں