1

سانحہ آرمی پبلک سکول، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے طالبعلم بارے بڑی خبرآ گئی

سانحہ آرمی پبلک سکول، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے طالبعلم بارے بڑی خبرآ گئی

پشاور ( پرائم نیوز) سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیرا لائنز ہونے والے ابراہیم مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد چلنے پھرنے کے قابل بھی ہو گئے ہیں. جبکہ سانحہ میں زریاب کالونی کے شہید ہونے والے بھائی حارث نواز کے زخمی بھائی احمد نواز کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے. احمد نواز کو صوبائی اور وفاقی حکومت نے اپنے خرچہ پر علاج کیلئے لندن بھجوایا تھا جبکہ ابراہیم خان کو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ کی طرف سے علاج کیلئے لندن بھیجا گیا تھا. صوبائی حکومت کی طرف سے سانحہ اے پی ایس کے زخمیوں کا علاج کراچی اور لاہور کے ہسپتالوں میں کیا گیا ہے.

سانحہ آرمی پبلک سکول میں ہونے والے حملے میں 200 سے زائد بچے اور سکول سٹاف شہید ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے. زخمی ہونے والوں میں سے ابراہیم خان کی ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگی تھی جس کے باعث اس کی ٹانگیں کمزرو ہو چکی تھیں تاہم ابراہیم کو لندن علاج کیلئے بھیج دیا گیا تھا جو کہ اب صحت یاب ہو گیا ہے. یہاں تک کہ وہ سائیکل چلانے کے قابل بھی ہو گیا ہے.صحب یاب ہونے والے ابراہیم خان کا لندن کے مقامی سکول میں داخلہ بھی کروا دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں