1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت پٹرولیم کا نیا اقدام

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت پٹرولیم کا نیا اقدام

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزارت خزانہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرجی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں کی سمری ارسال نہ کرسکا. آج بدھ کے دن جی ایس ٹی کی شرح میں وفاقی کابینہ سے اضافہ کی منظوری کے بعد سمری تیار کی جائے گی. نجی ٹی وی کے مطابق پہلی مرتبہ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل کی سمری اوگرا کی طرف سے وزارت پٹرولیم کو ارسال نہ کی جا سکی، سپریم کورٹ نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 28 فیصد جی ایس ٹی کو غیر قانونی قراد دیا تھا اور اوگرا اس فیصلے کے مدنظر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مجاز نہیں جبکہ وزارت خزانہ جی ایس ٹی کی شرح کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی ہے اور جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد کرنے کیلئے تیار نہیں ہے.

وزارت خزانہ وفاقی کابینہ سے جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی منظوری کرائے گی اور اس کے بعد اوگرا سے سمری تیار کرائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں