1

کراچی میں وسیم اختر کو مزار قائد جانے کی اجازت نہ دی گئی، کس نے نہیں دی؟ نام بھی پتا چل گیا

کراچی میں وسیم اختر کو مزار قائد جانے کی اجازت نہ دی گئی، کس نے نہیں دی؟ نام بھی پتا چل گیا

کراچی ( پرائم نیوز) نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کو مزار قائد جانے سے روک دیا گیا. میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر وسیم اختر کو مزار قائد جانے سے روک لیا گیا جبکہ وسیم اختر کو حلف اٹھانے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا ہے. کراچی کے میئر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے حلف اٹھا لیا ہے، ریٹرنگ افسر سمیع صدیق نے میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق میئر اورڈپٹی میئر کی حلف برادری تقریب کراچی کے پولو گراؤنڈ‌میں ہوئی، جہاں کراچی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیا گیا، حلف برادری کے بعد میئر کراچی ویسم اختر کو کراچی کی چابی سونپی گئی، وسیم اختو کو میئر کا حلف اٹھانے کیلئے جیل سے بکتر بند گاڑی میں پولو گراؤنڈ میں لایا گیا، وسیم اختر کی جیل سے رہائی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے. کراچی کے میئر ویسم اختر کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائے گئے، انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ لوگ یہاں تشریف لائے اور اس تقریب کو آپ نے چار چاند لگائے، کراچی کی عوام کا بھی شکرگزار ہوں اور میں اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں