8

امجد صابری قتل کیس، معروف قوال کو کس نے اور کیوں قتل کیا تھا؟ ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

امجد صابری قتل کیس، معروف قوال کو کس نے اور کیوں قتل کیا تھا؟ ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

کراچی ( پرائم نیوز) معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے کراچی میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے امجد صابری کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج شہزاد ملا کوحراست میں لے لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج شہزاد ملا نے معروف قوال کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ قتل بھتہ نہ دینے پر کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد صابری کو بھتہ نہ دینے پرقتل کیا گیا ہے. ریکی اور ٹارگٹ کلنگ ایم کیو ایم کے 4 دہشت گردوں نے کی. شہزاد ملا نے سکیورٹی اداروں کو بتایا ہے کہ امجد صابری کے قتل کا ٹاسک لیاقت آباد سیکٹر کے عمران اور نعمان کو دیا گیا تھا.امجد صابری کی ٹارگٹ کیلئے دہشت گردوں کی باقاعدہ طور پر 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں. زیر حراست سیکٹر انچارج شہزاد ملا پر قتل اور اقدام قتل سمیت 40 سے زائد مقدمات درج ہیں. سکیورٹی ادارے ایک اہم ملزم اور امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے کی تلاش میں مصروف ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں