11

دوران ڈیوٹی اگر یہ کام کریں گے تو…! پی آئی کے افسران پر نئی پابندی عائد کردی گئی

دوران ڈیوٹی اگر یہ کام کریں گے تو…! پی آئی کے افسران پر نئی پابندی عائد کردی گئی

کراچی ( پرائم نیوز) پاکستان ایئر لائنز کے سی ای او نے تمام ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ افسران کو ڈیوٹی کے دوران دیکھنے پر پابندی لگا دی ہے.پی آئی اے کے نئے جرمن سی ای او نے انوکھا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دروان ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے. اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

درحقیقت یہ فیصلہ ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق افسران پر الزام عائد ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے اپنے فرائض میں غفلت کرتے ہیں. سی ای او کی طرف سے جاری کیا جانے والا حکم نامہ جی ایم پبلک ریلیشن ٹی وی دیکھ کر پی آئی اے کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے آگاہ رہتا ہے. اس کے علاوہ پی آئی کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے بھی ٹی وی دیکھنا ضروری ہے. سی ای او نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران کے کمروں سے ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی دے دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں