1

حکومت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پربڑی پابندی عائد کر دی گئی

حکومت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پربڑی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (پرائم نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں‌ کو کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے. خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لیے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر سکیں گے.حکومت نے تمام ڈی سی اوز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی لگا دی ہے اور کوئی بھی کالعدم تنظیم نام تبدیل کرنے کے بعد بھی یہ کام نہیں کر سکتی. تاہم ایسے خیراتی ادارے جو کھالیں اکٹھی کرتے ہیں ان کیلئے یہ لازم ہو گا کہ وہ اپنے متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ وصول کریں. ہر ضلعی کی ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی اس حوالے سے تمام کوائف کا جائزہ لینے کے لیے این او سی جاری کرے گی. ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں