2

دولت کے خواہش مند حضرات بس یہ پودا گھر لے آئیں اور امیر بن جائیں

دولت کے خواہش مند حضرات بس یہ پودا گھر لے آئیں اور امیر بن جا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آج کل ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس ڈھیروں دولت ہو اور اس کیلئے وہ دن رات محنت میں مشغول رہتا ہے مگر اب چینی ماہرین نے ایسا آسان طریقہ دریافت کر دیا ہے جس کی بدولت آپ خودبخود ڈھیروں دولت کے مالک بن جائیں گے.

معروف چینی فلم فینگ شوئی کا کہنا ہے کہ اگر گھر میں کراسولا ( Crassula ) نامی پودا موجود ہو گا تو دولت گھر کے دروازے توڑ کراندر داخل ہونے لگے گی. اس پودے کے پتے نرم، چکنے اور چمکدار ہوتے ہیں جنہیں آسانی سے گملوں میں لگایا جا سکتا ہے. اس کا رنگ ہلکا سبز اور اس کا تنا شروع میں پتوں جیسا اور نشوونما کے بعد براؤن ہو جاتا ہے. اس کی دیکھ بھا ل کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور اسے ایک بار لگا دیا جائے تو یہ خودبخود بڑھنے لگتا ہے. اگر اسے سورج کی روشنی میں رکھا جائے تو اس کی نشوونما میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور اسے پانی کم مقدار میں فراہم کیا جانا چاہیئے.

قدیم چینی روایت کے مطابق اسے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دائیں طرف رکھنا چاہیئے اور گھر کے شمال میں رکھا جائے تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا. یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کی موجودگی میں کچھ ایسی توانائی خارج ہوتی ہے جس سے انسان کا دماغ تیزی سے کام کرتا ہے اور اس کے جسم میں طاقت کا بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے. جیسے جیسے اس کی جڑیں مضبوط ہوتی جائیں گیں ویسے ہی گھرمیں دولت کے امکانات میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں