1

”اگر ہم اس کام میں کامیاب ہو گئے تو باقی ٹیموں کو مشکلات میں ڈال دیں گے” پاکستان کے آل راؤنڈر نے اہم بیان دےد یا

”اگر ہم اس کام میں کامیاب ہو گئے تو باقی ٹیموں کو مشکلات میں ڈال دیں گے” پاکستان کے آل راؤنڈر نے اہم بیان دےد یا

لندن ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں نویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیئے. ایک دوسرے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جس طرح کے با صلاحیت کھلاڑی ہماری ٹیم میں ہیں اس حساب سے ہمیں نویں نمبر پر نہیں ہونا چاہیئے تھا. انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں سخت محنت اپنے اوپر اعتماد کے ساتھ کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے.

آئی سی سی کی درجہ بندی میں بد ترین پوزیشن پر عماد کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم عالمی سطح پر نوویں نمبر پر ہیں، ٹیسٹ میں نمبر ایک ہیں اسی طرح ہم ون ڈے میں بھی اپنی بہتر پوزیشن کیلئے پر عزم ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں کاڈف میں کھیلنے کو تیار ہوں، میں وہاں پیدا ہوا تھا اور اسلام آباد میں جوان ہوا ہوں تاہم میں کرکٹ لیگ کیلئے انگلینڈ اور آئر لینڈ آتا رہا ہوں. اسٹوکس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اہم معیاری آل راؤنڈر ہیں اور ان کی باؤلنگ میں واپسی سے انگلش ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے تاہم اگر ہم نے صحیح سمت اختیار کر لی تو ہم انہیں بھی مشکلات میں ڈال دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں