1

”نریندر مودی پاکستان سے جنگ بھی چھیڑ سکتے ہیں” مگر کیوں؟ بھارتی رہنما کے بیان سے نئی بحث چھڑ گئی

”نریندر مودی پاکستان سے جنگ بھی چھیڑ سکتے ہیں” مگر کیوں؟ بھارتی رہنما کے بیان سے نئی بحث چھڑ گئی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور مودی حکومت کی پالیسیاں محض قابل تنقید ہیں، نریندر مودی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان سے جنگ چھیڑ سکتے ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں مودی حکومت مسلم کش فسادات کرا سکتی ہے اور اسی طرح انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی اور مودی کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں. مایا وتی نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے مودی حکومت کچھ بھی کر سکتی ہے پہاں تک کہ عوام کی توجہ کے حصول کیلئے نریندر مودی پاکستان سے جنگ بھی چھیڑ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں