1

سابق گورنر پنجاب کے گھر پولیس کا چھاپہ، سابق صوبائی وزیر گرفتار

سابق گورنر پنجاب کے گھر پولیس کا چھاپہ، سابق صوبائی وزیر گرفتار

کوٹ ادو ( پرائم نیوز) کوٹ ادو میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے گھر چھاپہ مار کر پولیس نے ان کے بڑے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کو گرفتارکرلیا ہے. مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے کھرغربی میں پولیس نے سابق وزیر گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھرکی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے اور قتل اشتہاری ملزم بلال کھر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ہے.پولیس کو موقع سے بلال کھر نہ مل پائے البتہ گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کو گرفتار کر لیا ہے جن کے خلا اپنے اشتہاری بھائی بلال کھر کو پناہ دینے کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج ہے.

خیال رہے کہ بلال کھر پرالزام عائد ہے کہ انہوں نے اپریل 2014ء میں امجد نامی شخص کورقبے کے تنازع پر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ مادو میں درج کیا گیا ہے اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے. تھانہ سنانواں پولیس نے عبدالرحمن کھر کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں