1

”کاجو” ایسی خطرناک بیماری کا علاج جو آج کل ہر دوسرے انسان میں پائی جاتی ہے

”کاجو” ایسی خطرناک بیماری کا علاج جو آج کل ہر دوسرے انسان میں پائی جاتی ہے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اگرآپ میں سے کوئی شخص ڈپریشن کا شکار ہے اور علاج کروانے کے باوجود کوئی خاص فرق دیکھنے کو نہیں ملا تو وہ یہ کام کریں. ایسا قدرتی علاج جو آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے. ماہرین غزائیات کی رائے کے مطابق کاجو کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن کی بیماری کا بہترین علاج ہے.

ماہرین نے بتایا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلز اور دیگر کئی قسم کے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں. اس کے علاوہ کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز، کاپر، سلینیم، زنک اور آئرن کی بھی کافی مقداد پائی جاتی ہے. تاہم ان تمام اجزاء کی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی مقدار کے استعمال سے ہی جسم میں واقع ہونے والی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے. کاجو میں‌موجود ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے. ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل سے چھٹکارہ دیتا ہے اوربڑھتے ہوئے بچوں کی بہتر نشوونما میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے.

خیال رہے کہ ڈپریشن سے بچنے کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو کو لازماً شامل کیا جاتا ہے. علاوہ ازیں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خاتمہ میں کافی معاون ثابت ہوتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں