2

کراچی میں ایک بار پھر الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند، کس نے لگائے؟ اہم خبر آ گئی

کراچی میں ایک بار پھر الطاف حسین کے حق میں نعرے بلند، کس نے لگائے؟ اہم خبر آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی قیام گاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز کے اطراف میں بدلہ نامی گروپ نے ایم کیو ایم کے قائد کے حق میں وال چاکنگ کی ہے. کراچی کے علاقے پی آئی بی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قیام گاہ کے اطراف راتوں رات نامعلوم افراد نے چاکنگ کی ہے. دیواروں پر انگریزی میں صرف بدلہ گروپ لکھا گیا ہے. ایک دیوار پر تحریک کی بنیاد کون؟ الطاف بھائی بھی تحریرکیا گیا ہے جبکہ ایک دیوار پر الطاف حسین کے حق میں نعرے لکھے گئے ہیں اور اس کے نیچے ان کی سالگرہ کی تارہخ بھی لکھی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں