1

بالی ووڈ کی بے بی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ یہ کیا ہوگیا؟ انتہائی پریشانی میں مبتلا

بالی ووڈ کی بے بی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ یہ کیا ہوگیا؟ انتہائی پریشانی میں مبتلا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ نگری میں باربی ڈول کے نام سے مشہور ہونے والی کترینہ کیف اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کے درمیان تلخیوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور خصوصاً اداکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہو گئی ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں مزید بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آئے روز کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس سے دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتی ہیں. تاہم اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اداکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہو چکی ہیں.

حال ہی میں رنبیر کپور نے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کترینہ کیف کی خوب تعریفیں کی تھیں جس سے یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کی چاکلیٹی جوڑی کے درمیان تلخیاں ختم ہو گئی ہیں اور دونوں پھر سے ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اس وقت یہ سب خیال غلط ہوتے دکھائی دینے لگے جب رنبیر کپور نے اپنے پرسنل میسجز اپنے دوستوں کو دکھائے اور ان کا مذاق اڑایا. اس بات کے بارے میں جب کترینہ کو پتا چلا تو وہ مایوس ہو گئیں.

صحافیوں نے کترینہ سے رنبیر کی طرف سے کی جانے والی تعریفوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے بات کو ٹال دیا اور یہی ظاہر کیا کہ انہیں اب ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے تاہم کترینہ کیف کے اس رویہ کی وجہ یہی بتائی جا رہی جو رنبیر کپور نے موبائل فون پراپنے پرسنل میسجز دوستوں کو دکھائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں