6

عوام کیلئے خوشخبری، شاندار موبائل فون متعارف، خوبیاں جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے گا

عوام کیلئے خوشخبری، شاندار موبائل فون متعارف، خوبیاں جان کر ہر کوئی خریدنے کی خواہش کرے گا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان جیسے دیگرممالک میں موبائل فون کا چھیننا ایک عام سی بات ہے مگر اب ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے جو اپنی حفاظت آپ کرے گا اگرچہ وہ چھین ہی کیوں نہ لیا ہو. یقیناً ایسے فون کو خریدنے کی خواہش ہر فرد ہی رکھتا ہو گا مگر اس کو خریدنے کیلئے اگلے سال تک انتظارکرنا پڑے گا. 2017ء میں ایک ایسا فون متعارف ہونے والا ہے جو آئی فون جیسے فیچرز سے لیس ہوگا اور فون کو ڈکیتی اور چوری سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا. اس حوالے سے اپیل نے یو ایس پینٹنٹ آفس میں ایک اپلیکشن کو رجسٹرڈ کرایا ہے. اس اپلیکشن کے مطابق آئندہ آنے والے وقت میں آئی فون چوری یا چھیننے کی صورت میں مبینہ ملزم کی انگلیوں کے نشانات کو ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن کے ذریعے ریکارڈ کر لے گا جبکہ کیمرے سے اس کی تصویر اور ویڈیو بھی بنا لے گا، اسی طرح مائیکرو فون سے ان کی آواز تک ریکارڈ کر لے گا. اس طرح اپیل کمپنی آئی فون کو چوری یا چھیننے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی.

دوسری طرف ایپل اگلے سال اپنے آئی فون سے روایتی بٹن کو ختم کرنے کیلئے کام میں مصروف ہے. 2017ء میں آئی فون کے 10 سال مکمل ہو جائیں‌گے اور اس موقع پر امید ک جا رہی ہے کہ آئی فون مکمل طور پر تبدیل کر کے صارفین کو نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور اس میں سام سنگ کے گلیکسی فونز کی طرح ایج ٹو ایج پینل کا بھی شمار کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں