1

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ایسا اقدام اٹھایا کہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ایسا اقدام اٹھایا کہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ممبئی ( پرائم نیوز) سلمان خان کا آفیشل آن لائن گیم ”بینگ سلمان” لانچ کر دیا گیا ہے جس میں ان کے تین کرداروں کو پیش کیا گیا ہے جن میں چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم شامل ہیں.

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی فلموں سے مداحوں کو تو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے ہی ہیں مگر اب ان کا آفیشل گیم بھی لانچ کر دیا گیا ہے. جس کا ایم پرومو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے. 50 سالہ سلمان خان نے اس گیم میں اپنی مقبول ہونے والی فلموں کے تین اہم کردار کو پیش کیا ہے جو سپر ہیرو کی طرح دنیا سے برائی کا خاتمہ کرتے دکھائی دیتے ہیں.

اس گیم میں چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم نامی تین ہیروز کو شامل کیا گیا ہے. سلمان خان نے پروموشنل ویڈیو میں بتایا ہے کہ چلبل پانڈے کا مقصد دنیا سے نا انصافی کو مٹانا ہے، ٹائیگر کا مقصد دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے جبکہ پریم کا مقصد دنیا سے برائی کو ختم کرنا ہے.سلمان خان نے چلبل پانڈے کا کردار اپنی مقبول فلم ” دبنگ” میں کیا تھا جبکہ ٹائیگر کا کردار فلم ” ایک تھا ٹائیگر” میں کیا تھا ارو پریم کا کردار کئی فلموں میں کرچکے ہیں. تاہم اس گیم میں پریم نامی ہیرو کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ ان کی فلم ”ریڈی” سے متاثرلگتا ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے ہریتک روشن نے اپنی فلم ”کرش 3” جبکہ شاہ رخ خان نے ”راون” سے پہلے اپنی فلم کی تشہیر کیلئے خصوصی گیمز لانچ کئے تھے تاہم پہلی مرتبہ کسی گیم میں ایک ہی اداکار کے 3 کرداروں کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں