1

شعیب اخترکو نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تومیں نے کیا کام کیا؟ وسیم اکرم نے برسوں پرانا راز فاش کر دیا

شعیب اخترکو نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تومیں نے کیا کام کیا؟ وسیم اکرم نے برسوں پرانا راز فاش کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1999ء میں دورہ بھارت کے دوران شعیب اخترکو ہوٹل کے نیچے موجود کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا.

نجی ٹی وی شو کی میزبانی کرنے والے وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا ہے کہ 1999ء میں کولکتہ ٹیسٹ کے دوران وہ تاج محل ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے جس کے نیچے ایک نائٹ کلب بھی موجود تھا، انہوں نے شعیب اختر کو کہا کہ جو مرضی کرنا مگر نائٹ کلب میں نہ جانا جس پر شعیب اختر نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ وسیم بھائی میں بار نہیں گیا تھا بس وہاں شفٹ ہوا تھا.

وسیم اکرن نے کہا ہے کہ وہ کھانا کھا کر وہاں گئے اور شعیب اختر کو کان سے پکڑ کر کمرے میں لائے تھے جس پر شعیب اختر نے کہا تھا کہ آدھی ٹیم اس وقت وہاں نائٹ کلب میں موجو د تھی مگر پکڑا صرف میں گیا ہوں. وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ لوگ چھپ گئے تھے مگر تم اسٹیج پر شرٹ اتار کر ڈانس کر رہے تھے اس لیے پکڑے گئے ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں