1

”میری امی ابو سو رہے ہیں جب اٹھیں گے تو ہم مندر جائیں گے” ریلوے سٹیشن پر والدین کی لاشوں کے پاس کھیلتے بچے کی داستان سن کر ہرآنکھ اشک بار

”میری امی ابو سو رہے ہیں جب اٹھیں گے تو ہم مندر جائیں گے” ریلوے سٹیشن پر والدین کی لاشوں کے پاس کھیلتے بچے کی داستان سن کر ہرآنکھ اشک بار

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارت کے شہر کرناٹکا کے منیر آباد ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے واقعے نے سب کو افسردہ کر دیا.تفصیلات کے مطابق ایک تین سالہ بچہ ریلوے سٹیشن پر حقیقت سے بے خبر اپنے والدین کی لاشوں کے پاس بیٹھا کھیل رہا تھا. مسافروں نے کافی دیکھ اسے کھیلتا دیکھ کر پوچھا تو اس نے انتہائی معصومیت سے جواب دیا کہ ” میری امی اور ابو سو رہے ہیں، جب وہ اٹھیں گے تو ہم ہالیگاما مندر جائیں گے” مسافروں کے سوال پر بچے نے جواب دیا کہ میرے امی ابو تھکے ہوئے تھے اس لئے سورہے ہیں.

مسافروں نے مقامی پولیس کواطلاع دی. جن کے پوچھنے پر والدین کی موت سے بے خبر بچے نے بتایا کہ ہم گداگ سٹیشن سے یہاں آئے ہیں اور میرے والدین سو رہے ہیں، جب وہ اٹھیں گے تو ہم مندر جائیں گے. کھیل کود میں مصروف تین سالہ دیوراج اپنے والدین کی موت سے بے خبر ان کے اٹھنے کا گھنٹوں سے انتظار کرتا رہا مگر اسے یہ خبر نہ تھی کہ اس کے والدین تو ہمیشہ کیلئے سو گئے ہیں. مقامی پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کر اس کے والدین کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی. پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ خوش کشی کا کیس ہے مگر اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں