1

دنیا کا معمر ترین شخص، کتنے برس کے ہو گئے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دنیا کا معمر ترین شخص، کتنے برس کے ہو گئے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

جاوا ( پرائم نیوز) انڈونیشیا میں دنیا کے معمر ترین شخص کے موجود ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی عمر 145 برس ہے.

انڈونیشن شہری مباپہ گھوٹو کے دستاویزات کے مطابق وہ دسمبر 1870ء میں پیدا ہوئے مگرگھوٹو اب مرنے کی خواہش رکھتے ہیں. انہوں نے 1992 میں ہی اپنی قبرکا کتبہ تیار کروا لیا تھا مگر اس کے 24 سال بعد بھی وہ حیات ہیں. ان کے 10 بہن بھائی، 4 بیویاں اور بچے تھے جو سب کے سب مر چکے ہیں.
پچھلے 3 مہینوں سے وہ بالکل لاغر اور محتاج ہو چکے ہیں اور انہیں چمچ کے ذریعے کھانا کھلایا جا رہا ہے. اپنے ایک انٹر ویو میں گوٹھو نے کہا ہے کہ وہ اب مرنا چاہتے ہیں مگر موت نہیں آ رہی.

گوٹھو کی دستاویزات کے مطابق وہ دسمبر 1870ء میں پیدا ہوئے، اگر یہ بات ٹھیک ہے تو وہ اس سند والے دنیا کے سب سے معمر ترین آدمی ہیں. فی الوقت یہ اعزاز فرانس کے جین کیلمنٹ کے پاس ہے جن کی عمر 122 سال ہے مگر گھوٹو ان سے 23 سال بڑے ہیں. اس سے پہلے بھی کیلمنٹ کے ریکارڈ توڑنے کے دعوے ہوتے رہتے ہیں جن میں نائیجیریا کے جیمز اولیفونٹائی ہے جو 171 برس کے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اس کے علاوہ ایتیوپیا کے ایک شخص نے بھی 163 برس کے ہونے کا دعویٰ کیا ہے.

اوگھوٹو جاوا کے مرکزی جزیرے پرقیام پذیرہیں اور وہ شوق سے ریڈیو سنتے ہیں کیونکہ ان کی نظر بہت کمزور ہو چکی ہے جب ان سے اتنی لمبی زندگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ بس صبر.

اپنا تبصرہ بھیجیں